13 جولائی 2013 - 19:30
قبائلی علاقوں میں فوج کا آپریشن، ۷ شدت پسند ہلاک

پاکستان کی فوج کی جانب سے اس ملک کےقبائلی علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کاروائی میں7 شدت پسندہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کی فوج کی جانب سے اس ملک کےقبائلی علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کاروائی میں7 شدت پسندہلاک ہوئے ہیں۔ پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی اور درہ آدم خیل کے سرحدی علاقوں خانگی اور خرمتنگ میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے7 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے2 مورچوں سمیت 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲